• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 604101

    عنوان:

    پرانے قبرستان کو راستے کے لئے استعمال کرنا

    سوال:

    یا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرح متین پرانے قبرستان کو راستے کے لئے استعمال کرنا ہمارے کھیت کے پاس قبرستان ہے جس کا خسرہ نمبر الگ ہے اور قبرستان میں جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے ہمارے کھیت سے ہو کر جایا جاتا ہے قبرستان میں صرف نوزائیدہ بچوں کو ہی دفن کیا گیا ہے جس میں آخری بار تدفین تقریباً تیرہ سال پہلے کی گئی تھی اس کے بعد ہم نے اس میں کوئی تدفین نہیں ہونے دی کیا قبرستان کو بگی، ٹرالی نکالنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 604101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 792-528/SN=08/1442

     اگر یہ قبرستان موقوفہ ہے تو اس میں دفن موتی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے؛ تاکہ واقف کو ثواب ملتا رہے، معلوم نہیں اس قبرستان میں دفن موتی کا سلسلہ اتنے دنوں سے کیوں بند ہے؟ بہرحال موقوفہ قبرستان کو عام راستے کے طور پر استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، راستے کے لئے کوئی اور تدبیر سوچی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند