• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 603819

    عنوان:

    میت کو دفنانے کے وقت قبر سے نكالی گئی مٹی پر چپل پہن کر چڑھنا

    سوال:

    ہمارے علاقے میں میت کو دفناتے وقت اس کی قبر کی مٹی پر چپل پہن کر چڑھنا کو لوگ منا کرتے ہیں اور اس مٹی کو قبر میں ڈالناکو منا کرتے ہیں کیسا ہے ؟ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 728-516/SN=08/1442

     قبر کو روندنا تو شرعاً منع ہے؛ لیکن قبرکھودتے وقت جو مٹی نکلتی ہے (جسے بعد میں قبر میں ڈالی جاتی ہے) وہ مثل قبر قابل احترام نہیں ہے، اس پر چپل کے ساتھ چڑھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، اس سے لوگوں کو منع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند