• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 603636

    عنوان:

    تجہیز وتكفین كے لیے سركاری امداد لینا كیسا ہے؟

    سوال:

    امید ہے کہ اپ سب خیریت سے ہوں گے کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسٴلہ کے بارے میں کہ ہم مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں،یہاں کسی کی موت ہو جانے کے بعد سرکار کی طرف سے ان کی تجہیز وتکفین کے لیے کچھ روپیہ ان کے گھر والوں کو دیتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ ان روپیوں کا لینا شریعت کے مطابق جایز ہے یا نہیں؟

    مدلل و مفصل جواب دے کر شکریہ کا موقع فراہم کیجیے ۔

    جواب نمبر: 603636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:604-532/N=8/1442

     بنگال میں کسی کی موت ہوجانے پرغریب لوگوں کو سرکار کی طرف سے تجہیز تکفین کے لیے بہ طور امداد وتعاون بہ ذریعہ قبرستان کمیٹی جو روپیہ دیا جاتا ہے، اس کے لیے سرکار کی طرف سے جو طے شدہ شرائط ہوں، ان کی رعایت کے ساتھ وہ روپیہ لینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند