• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 603375

    عنوان:

    میت دفنانے كے بعد سرہانے اور پائتی كھڑے ہوكر سورہٴ بقرہ كا شروع اور آخر پڑھا جاسكتا ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسلے کے متعلق کہ مردہ دفنانے کے بعد ایک آدمی اسکے سر کی طرف کھڑا ہوتا ہے جوکہ الم سے لیکر مفلحون تک تلاوت کرتا ہے تو کیا یہ جائز ہے کے سورہ فاتحہ شروع کرے 2 اور جب تلاوت سے فارغ ہوجائے تو کیا اس جگہ پر یا اس جگہ سے کچھ ہٹ کریعنی اسی قبرستان میں بیان یا دعا وغیرہ کرسکتا ہے یا نہیں؟ شریعت کی روشنی میں مدلل جواب دیکر رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللّہ خیرا

    جواب نمبر: 603375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 712-523/B=07/1442

     میت کو دفن کرنے کے بعد اس کے سراہنے کھڑے ہوکر الم سے لے کر ہُمُ المُفلِحُون تک اور پائتی جانب سورہ بقرہ کا آخری حصہ پڑھ سکتا ہے۔ اس کے بعد بیان کرنا اور پھر اجتماعی طور پر بلند آواز کے ساتھ دعا کرنا ثابت نہیں۔

    ------------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ تدفین کے بعد قبلہ رُو ہوکر انفرادی طور پر دعا کرنا حدیث سے ثابت ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند