• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 602834

    عنوان:

    جنازہ كی نماز پڑھنے كے بعد میت كا چہرہ دیكھنا؟

    سوال:

    نماز جنازہ پڑھنے کے بعد میت کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں ہیں؟

    2۔ایک میت کی نماز جنازہ کتنی مرتبہ پڑھی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 602834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:497-448/sd=8/1442

     (۱) نماز جنازہ کے بعد میت کا چہرہ دکھانا بہتر نہیں ہے۔ (باقیات فتاوی رشیدیہ، ص: ۱۹۴، ط: کاندھلہ ، کفایت المفتی مع حاشیہ: ۶۲/۴، دار الاشاعت،کراچی)

    (۲) احناف کے نزدیک نماز جنازہ ایک ہی بار مشروع ہے؛ البتہ اگر احق بالتقدم کی اجازت کے بغیر کوئی دوسرا نماز پڑھا دے اور احق بالتقدم نے اس کی اقتداء میں نماز نہ پڑھی ہو تو وہ نماز کا اعادہ کرسکتا ہے۔ولا یصلی علی میت إلا مرة واحدة۔ (الفتاوی الھندیة : ۱/ ۱۶۳) فإن صلی غیرہ" أی غیر من لہ حق التقدم بلا إذن ولم یقتد بہ "أعادہا" ہو "إن شاء" لعدم سقوط حقہ ۔ (حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح :۵۹۱/۱، دار الکتب العلمیة ، بیروت) فتاوی دار العلوم دیوبند (۲۴۰/۵، قدیم) میں ہے: جنازے کی نماز دوبارہ پڑھنی غیر مشروع اور ناجائز ہے۔اھ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند