عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 602713
كیا ہم مرحوم/ مرحومہ كی غلطیاں معاف كرسكتے ہیں؟
ایک ہفتہ پہلے کم عمر میں میری بیوی کا انتقال ہوگیاہے، ہمارے دو بچے ہیں، جب میری بیوی حیات تھی تو عام لوگوں کی طرح اس کا بھی گھر کے کچھ لوگوں کے ساتھ لڑائی /جھگڑا ہوتا تھا، اور ممکن ہے کہ چغلخوری وغیرہ بھی کی ہو،میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا زندہ لوگ (جیسے کہ میں اور دوسرے) اس کی خطاؤں /غلطیوں کو معاف کرسکتے ہیں تاکہ قیامت کے دن وہ حقوق العباد سے بچ سکے؟
براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 602713
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:470-347/N=6/1442
جی ہاں! آپ لوگوں میں سے جس کسی کو مرحومہ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو یا مرحومہ نے کسی کی کوئی مالی یا غیر مالی حق تلفی کی ہو تو وہ معاف کرسکتا ہے؛ بلکہ معاف کردینا چاہیے؛ تاکہ آپ لوگوں کے حقوق میں مرحومہ کی گرفت نہ ہو؛ بلکہ آپ حضرات مرحومہ کے لے دعائے مغفرت کریں اور ایصال ثواب کریں تو یہ مرحومہ کے ساتھ احسان ہوگا اور مرحومہ کو اس کا فائدہ پہنچے گا، اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند