• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 601883

    عنوان: کافر کے جنازے کو مٹی دینا 

    سوال:

    گاؤں دیہات میں دیکھا گیا ہے کہ کافروں کے جنازوں کو بھی مٹی دی جاتی ہے کچھ رسم و رواج کے بعد تو کیا مسلمانوں کا ان کے جنازے میں شرکت کرنا صحیح ہے ؟ اگر وہ کچھ رسم و رواج نہ کرے اور سیدھے ہی دفنا دے تو اس کا شریعت میں کیا مسئلہ ہے یہ بھی بتا دیں۔نیز کیا تعلق کو قائم رکھنے کے لئے شرکت کی جا سکتی ہے ؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔ اللہ آپ حضرات کا سایہ ہم پرتا دیر قائم و دائم رکھے ۔ آمین

    جواب نمبر: 601883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 449-325/H=05/1442

     پسماندگان کو تسلی دیدیں وہ غریب ہوں تو ان کی مالی مدد کردیں لیکن ان کی تدفین تو ان کا مذہبی عمل ہے اس میں شرکت نہ کریں تعلق قائم رکھنے کے لئے وقتا فوفتا ان کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آتے رہیں ان کی ضروریات حسب موقعہ پوری کردیا کریں ان کا مالی تعاون کرتے رہیں محاسن اسلام کی موٹی موٹی عمدہ باتیں ان کو بتلاکر اپنے آپ سے مانوس کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند