• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 601852

    عنوان:

    میت كو تابوت میں دفن كرنا؟

    سوال:

    میت کو تابوت میں دفن کرنا شرع کیسا ہے بعض لوگ اس کو ناجائز سمجھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 601852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 365-260/SN=05/1442

     بلا ضرورت تابوت میں دفن کرنا شرعاً مکروہ ہے۔ ولا بأس باتخاذ تابوت ولو من حجر أو حدید لہ عند الحاجة کرخاوة الأرض ․․․․ وإلاّ کرہ الخ (درمختار مع الشامی: 3/140، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند