• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 600623

    عنوان: کیا مردہ کو استنجاء کراتے وقت مٹی کو تر (گیلا) كرنے كی ضرورت ہے ؟

    سوال:

    کیا مردہ کو استنجاء کراتے وقت مٹی کو تر (گیلا) کرنا ضروری ہے

    کیا مردہ کو استنجاء کراتے وقت مٹی کو تر (گیلا) کرنا ضروری ہے بعض لوگ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں مگر ایسا کرنے سے لگی ہوء نجاست پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے آپ سے درخواست ہے کہ صحیح طریقہ بیان کردیں؟

    جواب نمبر: 600623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 71-53/D=03/1442

    مٹی کے ڈھیلے کو تَر کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جس طرح زندہ آدمی خشک ڈھیلے سے نجاست صاف کرتا ہے اسی طرح مردہ کو ڈھیلے سے استنجاء کرایا جائے گا پھر پانی سے اس جگہ کو دھو دیا جائے گا۔ غسل دینے والا یہ کام کرتے وقت اپنے ہاتھ میں دستانہ پہن لے گا کیونکہ بغیر دستانہ کے شرمگاہ پر ہاتھ لگانا جائز نہیں۔

    ویستر عورتہ ثم جرد ثیابہ ․․․․․․ وتغسل عورتہ بخرقة ملفوفة تحت الساتر ․․․․․ تحرزاً عن مسہا لانہ حرام کالنظر (حاشیة الطحطاوی علی المراقی، ص: ۵۶۷)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند