عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 600510
محمد شاکر ریڑھی تاجپورہ سہارنپور ،حضرت ،میرا سوال ہے کہ اگر کسی آدمی کی ایکسیڈنٹ کے اندر گردن کٹ جائے تو اس کی نماز جنازہ ہوگی یا نہیں ہوگی ؟جواب کا منتظر رہوں گا ۔
جواب نمبر: 60051003-Nov-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 137-134/SN=03/1442
جی اس پر بھی نماز جنازہ پڑھی جائے گی، فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر میت کا اکثر بدن موجود ہے خواہ سر ہو یا نہ ہو، اس پرباقاعدہ کفن وغیرہ کے ساتھ نماز جنازہ پڑھنا فرض ہے۔ (دیکھیں: احکام میت، ص: ۱۱۲، کراچی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میت کو دفن کرنے کے بعد قبرکے پاس گھڑے ہوکر دعا کرنا
10945 مناظرکیا سڑک حادثے میں وفات پانے والا شہید ہوگا؟
12569 مناظرقبر کی گہرائی کتنی ہونی چاہئے؟
9743 مناظر