• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 600219

    عنوان: نماز جنازہ میں تین تکبیر کہہ کر سلام پھیر دیا کیا نماز ہو جائے گی؟

    سوال:

    امام صاحب نے نماز جنازہ میں تین تکبیر کہہ کر سلام پھیر دیا کیا نماز ہو جائے گی اس صورت میں جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 18-12/D=02/1442

     نماز جنازہ میں چاروں تکبیریں فرض ہیں، اگر ایک تکبیر بھی چھوٹ گئی تو نماز نہیں ہوئی، اس کا اعادہ کیا جائے۔

    فی الہندیة: وصلاة الجنازة أربع تکبیرات، فإن ترک واحدة منہا لم تجز صلاتہ ۔ (۱/۲۲۵، الجنائز، الفصل: ۵، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند