عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 600093
میں آپ سے میت کے بارے میں کچھ جواب مطلب کرنا چاہتاہوں جس کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہو۔ اسپتال سے جنازہ سیدھے قبرستان لے کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے غسل ممکن نہیں ہے، کیا بغیر غسل کے دفن کرسکتے ہیں؟
(۲) میت کو سیدھے قبرستان لے کر آنے کی وجہ سے عورتوں کو اور جو غریب رشتہ دارہیں ان کو میت کا دیدار نہیں ہوتاہے، کیا واٹس ایپ کی ویڈیو کال سے ان لوگوں کو دیدار کراسکتے ہیں؟ کیا یہ درست ہے ؟
آپ مہربانی کرکے اس کا جواب جلد دیں۔ جزاک اللہ
جواب نمبر: 600093
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 70-43/H=02/1442
(۱) کوشش تو پوری کرلیں کہ غسل و تکفین کے بعد تدفین کی جائے گی اگر بالکل کوئی سبیل نہ ہو سکے تو مجبوراً بغیر غسل کے کفن دے دیا جائے اگر کفن کی بھی کوئی صورت نہ ہوسکے تو مجبوری میں نماز پڑھ کر دفن کر دیا جائے ۔ اس سلسلہ میں دارالافتاء دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر تفصیلی فتویٰ موجود ہے اس کو ملاحظہ کرلیں۔
(۲) ویڈیو کال سے دیدار کرانا جائز نہیں، پس ہرگز دیدار نہ کرائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند