• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 57617

    عنوان: ایک آدمی کا ایکسیڈینٹ ہوگیا اور پورا کا پورا کپڑے میں لپٹا ہواہے ، صرف پیر کھلے ہیں تو کیا صرف تیمم پیروں پر ہوگا کیا؟

    سوال: ایک آدمی کا ایکسیڈینٹ ہوگیا اور پورا کا پورا کپڑے میں لپٹا ہواہے ، صرف پیر کھلے ہیں تو کیا صرف تیمم پیروں پر ہوگا کیا؟

    جواب نمبر: 57617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 315-312/B=4/1436-U اگر اکسیڈنٹ کی وجہ سے اس آدمی کے جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے، کپڑے کھولنے کے بعد اس کی لاش بکھر جائیگی اور غسل ناممکن ہوجائے گا پس اگر اوپر سے پانی بہانا ممکن ہو توا وپر سے پانی بہادیں، اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو بلاغسل ہی اسے کفن دے کر نماز جنازہ پڑھ کر دفن کردیں، پاوٴں پر تیمم کی ضرورت نہیں، پاوٴں پر تیمم نہیں ہوا کرتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند