• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 53628

    عنوان: نمازوں كا فدیہ

    سوال: میرا سوال نماز کے فدیہ کے بارے میں ہے۔ میری امی کا انتقال ہوچکاہے، الحمد للہ، میری امی نمازی تھیں، لیکن آخری دنوں میں بیماری کی غفلت میں ان کی کچھ نمازیں چھوٹ گئیں ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ ان کی چھوٹی ہوئی نمازوں کا فدیہ کتنے روپئے کا دینا ہوگا؟یعنی ایک چھوٹی ہوئی نماز کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 53628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 972-746/D=9/1435-U ایک وقت کی نماز کا فدیہ ایک کلو چھ سو چھتیس گرام (1.636 kg) گیہوں ہوتا ہے اگر قیمت دینی ہے تو بازار سے اس مقدار گیہوں کی قیمت معلوم کرلیں یہ ایک نماز کا فدیہ ہوا، ہردن میں چھ نمازوں کا فدیہ ادا کرنا ہوگا، وتر کی نماز بھی شامل کی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند