• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 52170

    عنوان: ہمارے علاقے میں بعض اوقات لاوارث نعش ملتی ہے تو پولیس یا علاقے والے اس کو امانتا دفناتے ہیں،

    سوال: ہمارے علاقے میں بعض اوقات لاوارث نعش ملتی ہے تو پولیس یا علاقے والے اس کو امانتا دفناتے ہیں، اور اس کے متعلق یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ جب تک یہ امانتا دفن ہوگی اس کوعذاب اور حساب کتاب نہیں ہوگی کیا یہ صحیح ہے․؟

    جواب نمبر: 52170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 853-710/H=6/1435-U یہ عقیدہ درست نہیں، قرآن کریم حدیث شریف اور کتب عقائد میں اس طرح کی کوئی تصریح نہیں ملتی، پس اس قسم کا عقیدہ رکھنا بھی درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند