• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 5206

    عنوان:

    میں تعزیت کی مدت کے متعلق ایک سوال کرنا چاہتاہوں۔ اگر کوئی شخص جمعرات کو انتقال کرجائے مثال کے طور پر عشاء کی نماز کے بعد اور ایک بجے دوپہر میں دفن کیا جاتا ہے، تب اس کا تیسرا دن کب ہوگا سنیچر کو یا اتوار کو۔ کیوں کہ شمسی کیلنڈر کے مطابق اس کا انتقال جمعرات کو ہوا لیکن اسلامک کیلنڈر کے مطابق یعنی قمری کیلنڈرکے مطابق اس کا انتقال جمعہ کو ہوا، کیوں کہ قمری کیلنڈر مغرب کی نماز کے بعد بدلتا ہے۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1081=803/ ھ

    ان جیسے امور میں عامةً ایام قمریہ کا اعتبار ہوتا ہے، پس صورت مسئولہ میں تیسرا دن اتوار ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند