• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 48225

    عنوان: میت کا سننے کا مسئلہ عہد صحابہ سے مختلف فیہ چلا آرہا ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی کا انتقال ہوجاتاہے اور اس کو دفن کردیا جاتاہے ، اگر کوئی آدمی اس کی قبر پر زیارت کے لیے جائے تو کیا یہ میت اس زیارت کرنے والے آدمی کو دیکھ سکتاہے؟ اور اس کی بات سن سکتاہے؟

    جواب نمبر: 48225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1390-1390/M=12/1434-U میت کا زیارت کرنے والے کو دیکھنا ثابت نہیں اور اس کی بات سننے کا مسئلہ عہد صحابہ سے مختلف فیہ چلا آرہا ہے، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا مشہور مذہب عدم سماع کا ہے، اور یہ مسئلہ کوئی ضروریات دین میں سے نہیں لہٰذا اس کی تحقیق میں الجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند