• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 48169

    عنوان: حرمین میں عورت کا نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) جنازے کی دعا یاد نہ ہو تو تین بار یا ربي کہنا کیسا ہے؟ (۲) حرمین میں عورت کا نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 48169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1458-1119/B=12/1434-U (۱) جنازہ کی دعا اگر یاد نہیں ہے تو یاد کرلینی چاہیے، ارو جب تک یاد نہیں ہوتی صرف چار مرتبہ امام کے ساتھ تکبیر کہہ لیا کریں۔ (۲) پڑھنا نماز جنازہ کا حرمین میں درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند