• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 47923

    عنوان: نماز جنازہ کی امامت پر اجرت یا ہدیہ لینا دینا شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نماز جنازہ کی امامت پر اجرت یا ہدیہ لینا دینا شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 47923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1402-1073/B=11/1434-U اصل یہ ہے کہ عبادات پر اجرت لینا جائز نہیں؛ لیکن متأخرین نے ضرورت کی وجہ سے بعض طاعات کو مستثنیٰ کیا ہے، نمازِ جنازہ کی امامت اس میں شامل نہیں ہے؛ لہٰذا نمازِ جنازہ کی امامت پر اجرت لینا جائز نہیں اور ایسے موقع پر ہدیہ بظاہر اجرت ہی کے حکم میں ہے: قال في رد المحتار: وقد اتفقت کلمتہم جمیعا علی التصریح بأصل المذہب من عدم الجواز ثم استثنوا بعدہ ما علمتہ فہذا دلیل قاطع وبرہان ساطع علی أن المفتی بہ لیس ہو الجواز الاستئجار علی کل طاعة بل علی ما ذکروہ فقط مما فیہ ضرورة ظاہرة․ (۹/۷۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند