• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 42281

    عنوان: السلام علیکم

    سوال: عرض یہ ہے کہ نماز جنازہ میں تکبیرات میں ہاتھ اٹھائے جاتے ہیں یا نہیں؟اگر اٹھائے جاتے ہیں تو کیا مقتدی بھی ہاتھ اٹھائیں گے امام کے ساتھ یا نہیں اٹھائیں گے؟قرآن و احادیث کی روشنی بتائیں۔

    جواب نمبر: 42281

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1764-1184/H=11/1433 علاوہ پہلی تکبیر کے کسی اور تکبیر پر ہاتھ نہ امام صاحب اٹھائیں اور نہ مقتدی اٹھائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند