• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 41983

    عنوان: میت کو غسل دینے کا عمل کیا ہے؟

    سوال: میت کو غسل دینے کا عمل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 41983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1174-1188/N=1/1434 شہید دنیوی اور خنثیٰ مشکل اور چند کچھ اور لوگوں کے علاہ ہرمسلمان میت کو غسل دینا فرض علی الکفایہ ہے، اگر کسی نے بھی غسل نہیں دیا اور غسل کے بغیر میت کو دفن کردیا گیا تو سب کے سب لوگ گنہگار ہوں گے کذا في الدر والرد (کتاب الطہارة: ۱/۳۰۶، ۳۰۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ونور الإیضاح (مع الہامش، ص:۴۱)۔ اور اگر آپ غسل دینے کا طریقہ معلوم کرنا چاہتے ہیں تو آپ میت کو غسل دینے کا تفصیلی طریقہ بہشتی زیور (۲/۵۲-۵۴) میں پڑھ لیں، اس کے بعد اگر کچھ پوچھنے یا سمجھنے کی ضرورت پڑے تو دارالافتاء سے رابطہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند