• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 41183

    عنوان: روزوں كا فدیہ

    سوال: ہمارے عزیز ایسے بیمار ہوگئے کہ ان کی صحت کی کوئی امید نہیں تھی، ڈاکٹروں نے بھی کہا تھا کہ اب یہ روزہ نہیں رکھ سکتا، لیکن پانچ سال تک ان کے روزوں کا فدیہ دیا جاتا رہا ۔ ان کو اللہ تعالی نے شفا دی تو مولوی صاحب نے کہا کہ اب ان پر قضا لازم ہے فدیہ ختم ہوگیا ، انہوں نے روزوں کی قضا شروع کی تھی کہ ان کا حادثاتی طورپر انتقال ہوگیا ۔ اب معلوم یہ کرناہے کہ ان کے روزوں کا وارث دوبارہ فدیہ دے سکتے ہیں یا وہ پہلے والے کافی ہوں گے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 41183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1297-863/H=10/1433 بذمہٴ ورثہ واجب نہیں، تاہم بقیہ روزوں کے بقدر ورثہ اپنی طرف سے تبرعاً دیدیں تو اس میں بھی کچھ مانع نہیں۔ راحتِ آخرت کا موجب یہ فدیہ ادا کرنا مرحوم کے حق میں ہوجائے گا ، ان شاء اللہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند