• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 41175

    عنوان: تعزیت میں مدرسہ بند كرنا

    سوال: کیا مدرسہ کو تعزیت خانہ بنانا ۳ دن سبق بند کردینا ، کوئی بھی مسلمان وفات کرجائے تو اس کی تعزیت کے لیے ۳ دن سبق بند کردینا جائزہے ؟

    جواب نمبر: 41175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1714-1341/B=10/1433 مدرسہ کے کسی استاذ یا مہتمم کے انتقال پر اس کی تجہیز وتکفین کی مشغولیت میں اگر ایک آدھ روز مدرسہ بند ہوجائے تو کوئی مضائقہ نہیں، میت کی تجہیز وتکفین اور اس کے وراثین کو کلمات تعزیت پیش کرنے کے بعد اسباق جاری رکھ سکتے ہیں۔ مستقل تین روز تک ان کے سوگ میں مدرسہ کے اسباق کو بند رکھنا مناسب نہیں ہے۔ اگر ایسا کریں گے تو آگے بہت سی دشواریاں سامنے آسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند