• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 40205

    عنوان: مسلہ نماز جنازہ اور غسل کا

    سوال: مجھے آپ سے یہ مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ ایک آدمی جو کہتا ہے کہ اس نے کبھی کوئی نماز ادا نہیں کی ہے، تو مسئلہ یہ ہے کہ جب اس آدمی کا انتقال ہوگا تو اس آدمی کی نماز جنازہ ہوگی یا نہیں؟ اس آدمی کو غسل دیا جایگا یا نہیں؟کیو ں کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس آدمی کی نہ تو نماز جنازہ ہوگی اور نہ ہی اسے غسل دیا جایگا، صرف اور صرف اسکی میت کو کفن دیا جایگا اور قبر میں اتار دیا جائے گا۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 40205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1257-898/D=8/1433 کبھی نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے وہ شخص سخت گنہ گار ہے، لیکن اسلام سے خارج نہیں ہوا، بلکہ زمرہ موٴمنین میں داخل ہے، اور ہرمسلمان میت کو غسل دینا اس کی تجہیز وتکفین کرنا اور اس پر نماز جنازہ پڑھنا زندہ مسلمانوں کے ذمہ فرض ہے، پس مذکورہ شخص کو بھی غسل کفن دے کر نماز جنازہ اس پر پڑھی جائے گی، جو لوگ غسل دینے اور نماز جنازہ پڑھنے سے منع کرتے ہیں ان کا قول غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند