• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 39424

    عنوان: شرابی اور چور دونوں کبائر گناہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے فاسق وفاجر ہیں، لیکن اسلام سے خارج نہیں ھوئے ہیں

    سوال: میرا یہ سوال ہے کہ شرابی کی نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟ اسی طرح چور کے جنازے کی نماز کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 39424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1260-1033/B=7/1433 شرابی اور چور دونوں کبائر گناہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے فاسق وفاجر ہیں، لیکن اسلام سے خارج نہیں ھوئے ہیں، وہ اب بھی مسلمان ہیں اور ہرمسلمان پر نماز جنازہ پڑھنا فرض ہے، حدیث شریف میں آیا ہے صلوا علی کل بر وفاجر یعنی ہرنیک وبد پر نماز پڑھاکرو، البتہ جو لوگ اہل علم اور مقتدا لوگ ہیں ان کو ایسے لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند