• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 38715

    عنوان: مرنے والے كی طرف سے زكاة

    سوال: جب کوئی مرجائے اور اس نے زکاة ادا نہیں کی اس سال کی تو کیا اس کی زکاة کو قرض میں ملائیں گے ۔ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 38715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 843-843/M=5/1433 اگر میت کے ذمہ ایک سال کی زکاة کی ادائیگی باقی تھی اور اس نے بوقت موت زکاة ادا کردینے کی وصیت کی تھی تو اس کے تہائی مال سے زکاة ادا کی جائے گی، لیکن اگر اس کے ذمہ دوسرے کا قرض بھی تھا تو اس کو پہلے ادا کیا جائے گا اور اگر وصیت نہیں کی تھی تو ورثہ پر اس کی ادائیگی واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند