• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 37900

    عنوان: قبر میں سوال جواب کس زبان میں ہونگے ۔ حوالہ ضرور بتائیے گا۔

    سوال: حضرت جی سوال یہ ہی کےقبر میں سوال جواب کس زبان میں ہونگے حوالہ ضرور بتاے گا جزاک الله

    جواب نمبر: 37900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 640-320/L=4/1433 بعض کا قول ہے کہ سریانی زبان میں سوال وجواب ہوگا لیکن علامہ ابن حجر رحمہ اللہ کی تحقیق یہ ہے کہ ظاہر حدیث یہ ہے کہ عربی میں ہوگا اور یہ بھی احتمال ہے کہ ہرایک سے اس کی زبان میں خطاب ہو ”شرح الصدور بشرح حال الموتی والقبور“ میں ہے: وقع في فتاوی شیخنا شیخ الإسلام علم الدین البلقیني أن المیت یجیب السوال في القبر بالسریانیة ولم أقف لذلک علی مستندٍ وسئل الحافظ بن حجر عن ذلک فقال: ظاہر الحدیث أنہ بالعربي قال یحتمل مع ذلک أن یکون خطاب کل أحدٍ بلسانہ (شرح الصدور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند