• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 37649

    عنوان: کفریہ کلمات، احکام میّت

    سوال: ۱) قبر میں تدفین کے بعد ایک شخص کا سرہانے دوسرے کا ایک طرف کھڑے ہو کر قبر کو مخاطب کر کہ کہنا کہ کلمہ پڑھو،یاد کرو کہ تم دنیا میں کلمہ پڑھا کرتے تھے اور کہو کہ دینی الاسلام ، اس کی کیا حیثیت ہے؟ ۲) مندرجہ ذیل الفاظ کو شاعری کے طور پر کہنا کیسا ہے ؟کیا یہ کفریہ کلمات کہلاتے ہیں؟ مانگا جو میرا ہے ، جاتا کیا تیرا ہے میں نے کونسی تجھ سے جنّت مانگ لی، کیسا خدا ہے تو ، بس نام کا ہے تو ، ربّا جو تیری اتنی سی بھی نہ چلی

    جواب نمبر: 37649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 631-319/L=4/1433 (۱) قبر میں تدفین کے بعد بعض کتابوں میں تلقین کا ذکر ہے کما في الشامي البتہ اس بارے میں فقہائے کرام کا اختلاف ہے، بعض جواز اور بعض عدم جواز کے قائل ہیں، اس دورِ فساد میں اعتقادی خرابی کی وجہ سے احتراز اولیٰ اور افضل ہے۔ (۲) مندرجہ بالا کلمات کفریہ ہیں، قائل پر تجدید ایمان اور شادی شدہ ہے تو جدید نکاح ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند