• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 37199

    عنوان: دفناتے وقت كیا مصنوعی دانتوں كو نكالا جائے؟

    سوال: اگر کسی ایسے شخص کا انتقال ہوا جس کے دانت مصنوئی ہوں تو ان دانتوں کا کیا مسلہ ہے؟ کیا ان دانتوں کو غسل کے وقت نکال لینگے یا ان کو اسی طرح بغیر نکالے مردے کے ساتھ ہی دفن کر دینگے ؟ براہے کرم جلد جواب عنایت فرمائیں

    جواب نمبر: 37199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 303=231-3/1433 اگر سہولت کے ساتھ وہ دانت نکل سکیں تو نکال لیں۔ اور اگر نہ نکل سکیں تو رہنے دیں، ان مصنوعی دانتوں کے ساتھ میں غسل دے کر دفن کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند