• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 36876

    عنوان: نماز جنازه مسجد میں یا قبرستان میں پڑھنا كیسا هے؟

    سوال: (۱) جنازہ کی نماز قبرستان میں پڑھنا کیساہے؟(۲) اگر نماز کے لیے جگہ نہ ہو تو مسجد میں یا قبرستان میں جنازہ کی نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اگر قبرستان میں ایک جگہ بنادی جائے تو اس جگہ جنازہ کی پڑھنا کیساہے؟

    جواب نمبر: 36876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 438=240-3/1433 (۱) قبرستان میں خالی جگہ ہو کہ جہاں قبور نہ ہوں یا تھی مگر ہموار اور برابر ہوگئیں اور نمازیوں کے آگے قبریں نہ ہوں یا ہوں مگر قبور اور نمازیوں کے مابین کوئی آڑ دیوار وغیرہ ہو تو ایسی جگہ میں قبرستان کی نماز جنازہ پڑھنے کی گنجائش ہے۔ (۲) مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا مکروہ ہے، اس کے لیے بجائے مسجد کے کوئی دوسرا مناسب متبادل نظم کرنا چاہیے، حدیث شریف، شروح حدیث، فقہ وفتاویٰ میں مسجد میں نماز جنازہ کے پڑھنے کا مکروہ ہونا بصراحت مذکور ہے، قبرستان میں نماز جنازہ کا حکم (۱) کے تحت لکھ دیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند