• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 36100

    عنوان: قبر میں رکھنے کے بعد آخری دیدار یعنی چہرہ دیکھ سکتے یا نہیں؟

    سوال: میّت کا چہرہ نمازجنازہ کے بعد رشتہ داروں کادیکھنا درست ہے؟اور قبر میں رکھنے کے بعد آخری دیدار یعنی چہرہ دیکھ سکتے یا نہیں؟ بیر کا پتا غسل کے پانی میں ڈالنا کہاں تک درست ہے؟ اورنہ ملنے کی صورت میں کیا کیا جائے؟

    جواب نمبر: 36100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 147=123-2/1433 نماز جنازہ کے بعد میت کا چہرہ دیکھنا دُرست ہے، قبر میں اتارنے کے بعد لوگوں کو چہرہ نہیں دیکھنا چاہیے، بیر کے پتے پانی میں اس لیے ڈالے جاتے ہیں تاکہ بدن کی صفائی وغیرہ اچھی طرح ہوجائے، اگر بیر کے پتے میسر نہ ہوں تو اس کی جگہ نہانے کا صابون استعمال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند