• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 3453

    عنوان:

    جب مردہ کو قبر میں رکھا جاتاہے تو صرف سر کو قبلہ رخ کرنا ہے یا پورے جسم کو قبلہ رخ کرنا چاہئے؟ اگرجسم کو قبلہ رخ کرنا ہے تو حد کیا ہونی چاہئے اور کیا مردہ کا چہرہ جنازہ کے بعد دکھ سکتے ہیں( مرد ہو یا عورت)؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 252/ ل= 252/ ل

    پورے جسم کو قبلہ رخ کرنا چاہیے۔ جس طرح زندہ آدمی کے لیے قبلہ رخ ہوکر سونا مسنون ہے ویوجہ إلیھا...  وینبغي کونہ علی شقہ الأیمن (الدر المختار مع الشامي: ج۳ ص۱۴۱، زکریا دیوبند)

    (۲) بطور رسم کے دیکھنا تو جائز نہیں البتہ اگر قریبی رشتہ دار کوئی اس وقت آجائے تو اس کو دکھا سکتے ہیں، لیکن اگر مرنے والی عورت ہے تو اس میں بھی شرط ہوگی کہ دیکھنے والا عورت کے محارم میں سے ہو، غیر محرم نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند