عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 3364
اگر کسی عورت کا ایک /دو / تین مہینے کا سقاط حمل ہوجائے تو کیا وہ بچہ قیامتکے دن والدین کی سفارش کرے گا یا نہیں؟اورکیا اس کا نام رکھاجاتاہے یا نہیں؟براہ کرم، جواب دیں۔
اگر کسی عورت کا ایک /دو / تین مہینے کا سقاط حمل ہوجائے تو کیا وہ بچہ قیامتکے دن والدین کی سفارش کرے گا یا نہیں؟اورکیا اس کا نام رکھاجاتاہے یا نہیں؟براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 336401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 318/ ب= 286/ ب
صورتِ مسئولہ میں از روئے شرع اس بچہ کا نام نہیں رکھا جائے گا اور یہ ناتمام بچہ بھی سفارش نہیں کرے گا۔ چنانچہ در مختار میں ہے: لا یصلي علیہ عند الأحناف کذا في الدر المختار ومن ولد ومات یغسل ویصلی علیہ إن استھل أي وجد منہ ما یدل علی حیاتہ بعد خروج أکثرہ، وإلا یستھل غسل وسمي وأدرج في خرقة ولم یصل علیہ․ (الدر، ج۲ ص۲۲۷)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عصر كي نماز اور مغرب كي نماز كى درميان كيا نماز جنازه ادا كي جا سكتي هى اكر كي جا سكتي هى تو اس كا كيا ثبوت ہے؟
3855 مناظرایک شخص کو مردہ حالت میں پایا گیا اس کے بدن سے گوشت وغیرہ گل کر گر رہے تھے اورکیڑے لگ چکے تھے اور اس میں سے شدید بدبو بھی آرہی تھی۔ اس کے کپڑے سے اسے پہچانا گیا۔ کیا کہتے ہیں علمائے کرام اس کے بارے میں کہ اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں اور اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟
4964 مناظرمیرے
ایک دوست نے کہا کہ مردے کو دفن کرتے وقت منہا خلقناکم ․․․․․․․․․․․پڑھنا مستحب نہیں ہے
بلکہ ہم کو صرف بسم اللہ کہنا چاہیے۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا اس کا کہنا
صحیح ہے اور منہا
خلقناکم ․․․․․․والی حدیث ضعیف ہے؟
برائے کرم حدیث کے حوالہ سے جواب عنایت فرماویں۔
کیا قبرستان میں جوتی پہن کر جاسکتے ہیں؟ ابو داؤد اورنسائی کی ایک روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قبرستان میں جوتی پہن کر گھومتے دیکھا تو اس کو جوتی اتارنے کو کہا۔
5127 مناظرکیا مسجد کے اندر جنازے کی نماز پڑھائی جاسکتی ہے؟
3136 مناظرجنازے کی نماز کہاں پڑھنا بہتر ہے؟ کیا مسجد ، قبرستان، مسجد کے احاطے میں پڑھ سکتے ہیں؟ (۲)کیا مسجد کی ایسی جگہ ہو جو خالی رہتی ہے مگر جمعہ کو وہاں نماز پڑھتے ہیں تو کیا وہاں جنازے کی نماز صحیح ہے؟ (۳)اس نماز میں آخری تکبیر کے بعد جب امام سلام پھیرنے لگتا ہے تو اس وقت کیا ہمیں ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیرنا ہے یا ہاتھ باندھ کر ہی سلام پھیرنا ہے؟
7306 مناظر