• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 32747

    عنوان: عورت کے انتقال کے بعد یہ کیسے معلوم ہوگا کہ وہ مسلم ہے یا غیر مسلم؟

    سوال: عورت کے انتقال کے بعد یہ کیسے معلوم ہوگا کہ وہ مسلم ہے یا غیر مسلم؟

    جواب نمبر: 32747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1016=615-7/1432 عورت کا مسلمان یا غیر مسلم ہونا دو طرح سے جانا جاسکتا ہے: (۱) اس کے بدن پر کوئی ایسا لباس ہو جس کو صرف مسلمان عورتیں پہنتی ہوں جیسے نقاب وغیرہ۔ (۲) ایسے محلہ میں اس عورت کی نعش پائی جائے جو مسلمانوں کا محلہ ہو، اگر کسی بھی طرح یہ یقین نہ ہوسکے یہ نعش مسلمان عورت کی ہے تو اس پر جنازہ کی نماز پڑھے بغیر دفن کردیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند