• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 32342

    عنوان: عورتوں کا قبرستان جانا کیوں منع ہے؟

    سوال: عورتوں کا قبرستان جانا کیوں منع ہے؟

    جواب نمبر: 32342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 955=955-6/1432 اس لیے کہ حدیث میں زائراتِ قبور پر لعنت وارد ہوئی ہے: ”عن أبي ہریرة أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لعن زُوّارات القبور (رواہ أحمد والترمذي وابن ماجہ) بعض حضرات نے اس کی توجیہ یہ بیان کی ہے کہ عورتوں میں چونکہ بے صبری ہوتی ہے، جزع فزع زیادہ کرتی ہیں، اس لیے ممانعت ہے، وقال بعضہم إنما کرہ زیارة القبور للنسا لقلة صبرہن وکثرة جزعہن (مشکاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند