• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 31466

    عنوان: گھر کے قبر ہے، اس کا کیا کیا کریں؟

    سوال: میرے گھر کے اندر ایک قبر ہے جو کہ بہت پرانی ہے ، وہ قبر ایک حافظ کی ہے جن کو 1947/ کے فساد میں قرآن پڑھتے ہوئے شہید کردیا گیا تھا۔ مسئلہ یہ ہے کہ گھر اب بننے والا ہے اور وہ قبر بیچ میں آرہی ہے تو یہ بتائیں کہ اس کا کیا کریں؟

    جواب نمبر: 31466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 708=257-5/1432 اگر وہ قبر والی جگہ آپ لوگوں کی ملکیت میں ہے تو گھر بناتے وقت اس قبر کو برابر کرکے اس پر تعمیر کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند