• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 31309

    عنوان: قبر میں عہد نامہ رکھنا

    سوال: قبر میں عہد نامہ رکھنا کیسا ہے ؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیل سے بتائیں ۔

    جواب نمبر: 31309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 535=134-4/1432 قبر میں ”عہد نامہ“ رکھنے کا ثبوت نہیں ۔ نیز اگر ”عہد نامہ“ میں آیات کریمہ لکھی ہوئی ہوں تو قبر میں اس کو رکھنے سے ان کی بے ادبی بھی ہے، اس لیے قبر میں عہد نامہ رکھنا درست نہیں، البتہ اگر مردے کو کفنانے کے بعد بغیر روشنائی کے صرف انگلی سے عہد نامہ لکھ دیا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند