• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 30876

    عنوان: قبروں کی زیارت کس طرح کریں؟

    سوال: قبروں کی زیارت کس طرح کریں؟

    جواب نمبر: 30876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):498=198-4/1432 اہل قبور کو سلام کرکے جو ماثور دعا ہے اس کو پڑھیں، اور میت کے پیر کی جانب کھڑے ہوکر زیارت کریں، سرہانے کھڑے ہوکر زیارت کرنامیت پر دشواری کا باعث ہوتا ہے، سورہٴ فاتحہ وغیرہ جو پڑھ سکتے ہوں پڑھ کر میت کو ایصالِ ثواب کردیں، ہاتھ اٹھاکر دعا بھی کرسکتے ہیں، لیکن اگر شبہ ہو کہ اہل قبر سے مانگ رہا ہے تو ہاتھ اٹھائے بغیر دعا کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند