• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 2946

    عنوان: کیا عمل صالح کا ثواب مرحومین کو پہنچے گا؟

    سوال:

    ہم اپنے افراد خانہ کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے قرآن کی تلاوت کرتے ہیں، مسجدوں میں جائے نماز کا انتظام کرتے ہیں، وضو خانے تعمیر کرتے ہیں، مساجد کی تعمیر کے لیے روپئے سے مدد کرتے ہیں، اور عمل صالح کرتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ کیا مرحومین کو ثواب پہنچے گا؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 150/ ل= 150/ ل

     

    قرآن شریف کی تلاوت یا دیگر عمل صالح کرکے اس کا ثواب مرحومین کو پہنچایا جاسکتا ہے: الأصل أن کل عبادة مالہ جعل ثوابھا لغیرہ وفي الشامي: أي سواء کانت صلاة أو صومًا أو صدقةً أو قراء ة․․․ وجمیع أنواع البر کما في الہندیة (شامي: ج۴ ص۱۰، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند