Q. ہمارے یہاں جو کسی کے مرنے کے بعد مرنے والے کے یہاں اس کے ورثاء ختم پڑھتے ہیں اس کے متعلق ہمارے دین میں کیا حکم ہے؟ جب کہ اگر کسی کو منع کیا جائے تو وہ غصہ کرتا ہے او رکہتاہے کہ تم قرآن پڑھنے سے منع کرتے ہو۔ اس کا مجھے اسلامی کتابوں میں سے جواب دیں تاکہ میں کسی کو ثبوت کے طور پر دکھااور سمجھا سکوں۔ (۲) ہمارے یہاں کچھ علماء کرام یہ کہتے ہیں کہ دیوبندیوں کے پیچھے نماز نہیں ہوتی، اور کچھ یہ کہتے ہیں کہ بریلویوں کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اور اسی طرح کچھ اہل حدیثوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے روکتے ہیں۔ برائے مہربانی مجھے اس کا جواب حدیث کی روشنی میں دیں۔