عنوان: (۱) کیا درگاہ پر جانا ، منت مانا، فاتحہ دینا ، اسلام میں جائزہے؟(۲) اگر معلوم ہو کہ کسی شخص کا عقیدہ ایسا ہو ، درگاہ پر جانا ، منت مانگنا ، فاتحہ دینا، تو کیا ایسے شخص سے شادی کرنا جائز ہے؟ جب کہ وہ اسے ترک کرنے پر راضی نہ ہو؟
سوال: (۱) کیا درگاہ پر جانا ، منت مانا، فاتحہ دینا ، اسلام میں جائزہے؟(۲) اگر معلوم ہو کہ کسی شخص کا عقیدہ ایسا ہو ، درگاہ پر جانا ، منت مانگنا ، فاتحہ دینا، تو کیا ایسے شخص سے شادی کرنا جائز ہے؟ جب کہ وہ اسے ترک کرنے پر راضی نہ ہو؟
جواب نمبر: 2533201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1500=1065-10/1431
(۱) درگاہ ومزارات پر جاکر اگر سنت طریقہ پر زیارت کرکے آدمی لوٹ آئے تو اس کی اجازت ہے، البتہ وہاں جاکر فریاد کرنا، منتیں مانگنا وغیرہ شرعاً حرام ہیں۔
(۲) ایسے شخص سے شادی کرنے سے بچنا ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند