• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 25038

    عنوان: سوال یہ ہے کہ ایصال ثواب کا کھانا خود گھروالے کھاسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ ایصال ثواب کا کھانا خود گھروالے کھاسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 25038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1632=1281-9/1431

    ایصال ثواب کی نیت سے جو کھانا تیار کیا گیا ہے اس کے حق دار محتاج، غریب ومسکین لوگ ہیں، گھروالے یا غنی ومالدار کو وہ کھانا کھانا درست نہیں ہے، اگر کھالیا تو اس کا کوئی ثواب کھلانے والے کو نہیں ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند