• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 24956

    عنوان: شب برأ ت کس طرح ماننا چاہئے؟ کیا کھانے پینے اور سجاوٹ کا انتظام کرنا صحیح ہے؟

    سوال: شب برأ ت کس طرح ماننا چاہئے؟ کیا کھانے پینے اور سجاوٹ کا انتظام کرنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 24956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1332=1039-9/1431

    اس رات میں نہ کھانے پینے کا اہتمام چاہیے نہ سجاوٹ کا۔ بعض روایات سے اس رات میں عبادت کرنے اوردن میں روزہ رکھنے کی ترغیب آئی ہے، لہٰذا نفل عبادت جو ہوسکے انفرادی طور پر کرلے اور دن میں نفلی روزہ رکھ لے بس۔ اور دنوں کی نفل عبادت سے کچھ زاید ثواب مل جائے گا، مسجدوں میں اجتماع کا اہتمام، قبرستان میں بھیڑبھاڑ کے ساتھ جمع ہونا شریعت سے ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند