• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 24799

    عنوان: نوے یا دسوے ہفتے میں میری بیوی کو اسقاط حمل ہوگیا، اس بچہ کے ساتھ کیا ہوگا؟ کیا ہمیں رسم تدفین پوری کرنی چاہئے؟ کتنی مدت کے بعد میاں بیوی جسمانی تعلق قائم کرسکتے ہیں؟

    سوال: نوے یا دسوے ہفتے میں میری بیوی کو اسقاط حمل ہوگیا، اس بچہ کے ساتھ کیا ہوگا؟ کیا ہمیں رسم تدفین پوری کرنی چاہئے؟ کتنی مدت کے بعد میاں بیوی جسمانی تعلق قائم کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 24799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1710=1257-9/1431

    اگر بچہ کے اعضاء بن گئے تھے اور وہ مردہ پیدا ہوا تب تو صا ف کرکے پاک کپڑے میں لپیٹ کر تدفین کا حکم لاگو ہوتا ہے، اوراگر اعضاء نہ بنے ہوں تو پھر تدفین کا حکم نہیں،اگر اعضاء بن گئے تھے تو بعد میں آنے والا خون نفاس کا خون ہوگا اور جب خون نفاس بند ہوجائے تو بند ہونے پر غسل واجب ہے، بعد غسل جسمانی تعلق (جماع) بھی جائزہوجاتا ہے۔ اگر نویں دسویں ہفتہ میں اسقاط ہوا تو غالب یہ ہے کہ بچہ ے اعضاء نہ بنے ہوں گے۔ ایسی صورت میں آنے والا خون نفاس نہ ہوگا بلکہ حیض شمار ہوگا، جب وہ خون ختم ہوجائے یا اکثر مدت یعنی دس دن سے متجاوز ہوجائے تو جماع میں کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند