• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 23559

    عنوان: ہمارے محلہ میں پرانے انداز کا بیت الخلاء تھا جس میں تقریبا بائیس چیمبر تھے، یہ بیت الخلاء بوسید ہ ہوکر گر گیاتھا۔ اب گاؤں والے اس کو کنکری وغیرہ سے پاٹ کراسے جنازہ گاہ کے طورپر استعمال کرنا چاہتے ہیں، کیا شریعت کی روشنی میں یہ درست ہے؟ 

    سوال: ہمارے محلہ میں پرانے انداز کا بیت الخلاء تھا جس میں تقریبا بائیس چیمبر تھے، یہ بیت الخلاء بوسید ہ ہوکر گر گیاتھا۔ اب گاؤں والے اس کو کنکری وغیرہ سے پاٹ کراسے جنازہ گاہ کے طورپر استعمال کرنا چاہتے ہیں، کیا شریعت کی روشنی میں یہ درست ہے؟ 

    جواب نمبر: 23559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1147=1147-8/1431

    اگر بیت الخلاء کو کنکری وغیرہ سے اس طرح پاٹ دیا جائے کہ اس کی گندگی، بدبو وغیرہ بالکل محسوس نہ ہو تو اس جگہ کو جنازہ گاہ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند