• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 23464

    عنوان: کیا عورتوں کے لئے اپنے رشتہ دار کے قبرستان میں جانا جائز ہے؟قبر یا توصرف ایک ہو یا مرد محرم کے ساتھ؟ (۲) عدت گذارنے کے سلسلے میں بھی تفصیل بتائیں۔

    سوال: کیا عورتوں کے لئے اپنے رشتہ دار کے قبرستان میں جانا جائز ہے؟قبر یا توصرف ایک ہو یا مرد محرم کے ساتھ؟ (۲) عدت گذارنے کے سلسلے میں بھی تفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 23464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1010=214k-7/1431

    عام طور پر قبرستان میں خلاف شرع امور کا ارتکاب ہوتا ہے یا عورتیں اپنے قلوب کی نرمی کی وجہ سے جزع فزع کرنے لگیں گی اس لیے ان کے واسطے زیارت قبر کا حکم نہیں ہے، بلکہ ان کے حق میں منع ہے، ففي الشامي وجزم في شرح المنیة بالکراہة کما مر في اتباعہن الجنائز وقال الخیر الرملي إن کان ذلک لتجدید الحزن والبکاء والندب علی ما جرت بہ عادتہن فلا تجوز وعلیہ حمل حدیث لعن اللہ زائرات القبور، البتہ کوئی بوڑھی عورت ہو یا محرم کے ساتھ جائے جہاں ایک ہی قبر ہو اور مقصد عبرت حاصل کرنا ہو تو گنجائش ہے۔ (شامی: ۱/۶۶۵)
    (۲) عدت سے مطلقہ کی عدت مراد ہے یا فوت شدہ شوہر کی؟ پھر عدت گذارنے والی حاملہ ہے یا نہیں؟ اور مطلقہ کو ماہواری آتی ہے یا زیادتی عمر کی وجہ سے بند ہوچکی ہے جس کی عدت کے بارے میں معلوم کرنا ہو اس کی صراحت کریں تو حکم لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند