• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 23161

    عنوان: اگر کوئی اپنے کسی رشتہ دار کی قبر کے پاس قرآن کریم کی تلاوت کرے تو کیا یہ جائز ہے؟صاحب قبر کے ایصا ل وثواب کے لیے اگر کوئی گھر میں یا قبر کے پاس قرآن کریم کی تلاوت کرے تو دونوں میں کیافرق ہے؟

    سوال: اگر کوئی اپنے کسی رشتہ دار کی قبر کے پاس قرآن کریم کی تلاوت کرے تو کیا یہ جائز ہے؟صاحب قبر کے ایصا ل وثواب کے لیے اگر کوئی گھر میں یا قبر کے پاس قرآن کریم کی تلاوت کرے تو دونوں میں کیافرق ہے؟

    جواب نمبر: 23161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):985=721-6/1431

    قبر کے پاس جاکر قرآن شریف وغیرہ پڑھ کر ایصال ثواب یا گھر میں پڑھ کر ایصالِ ثواب کرنا ہردوصورت جائز اور ثواب پہنچنے کے لحاظ سے برابر ہے۔ البتہ قبر کے پاس جاکر تلاوت کرنے سے میت بھی مانوس ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند