• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 23158

    عنوان: کیا نشان دہی کے لیے قبر پر کتبہ لگانا جائز ہے؟

    سوال: کیا نشان دہی کے لیے قبر پر کتبہ لگانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 23158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1151=1151-8/1431

    بلا ضرورت قبر پر کتبہ لگانا منع ہے، اگر عذر ہے مثلاً قبر کی بے حرمتی ہوسکتی ہے، تو نشانی کے لیے کتبہ لگانے کی گنجائش ہے: وإن احتیج إلی الکتابة حتی لا یذہب الأثر ولا یمتہن فلا بأس، فأما الکتابة بغیر عذر فلا إھ (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند