• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 22186

    عنوان: کیا قبر پر ہاتھ اٹھاکر دعا وغیرہ کرنا جائز ہے؟ میں نے سنا ہے کہ وہاں پر ہاتھ اٹھاکر دعا مانگنا درست نہیں۔ (۲) کیا قبر پر پھول ڈالنا درست ہے؟ (۳) زیارت قبور کا سنت طریقہ کیا ہے؟

    سوال: کیا قبر پر ہاتھ اٹھاکر دعا وغیرہ کرنا جائز ہے؟ میں نے سنا ہے کہ وہاں پر ہاتھ اٹھاکر دعا مانگنا درست نہیں۔ (۲) کیا قبر پر پھول ڈالنا درست ہے؟ (۳) زیارت قبور کا سنت طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 22186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1027=834-6/1431

    (۱) قبر پر ہاتھ اٹھاکر دعا نہیں مانگنا چاہیے بلکہ قبلہ کی طرف رخ کرکے ہاتھ اٹھاکر دعاء کی جاسکتی ہے تاکہ دیکھنے والے کو شبہ نہ ہو کہ شاید صاحب قبر سے کچھ مانگ رہا ہے۔
    (۲) درست نہیں کما فی فیض الباری إن إلقاء الریاحین لیس بشيء (فیض الباری کتاب الجنائز باب الجرید علی القبر)
    (۳) زیارت قبور کا سنت طریقہ یہ ہے کہ قبرستان میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھے: السلام علیکم یا أہل القبور یغفر اللہ لنا ولکم أنتم سلفنا ونحن بالأثر اس کے بعد قرآن شریف کی تلاوت اور کچھ ذکر واذکار پڑھ کر اہل قبرستان کو بخش دے اور ان کی مغفرت کے لیے دعاء کرے، نیز اپنی موت کا بھی مراقبہ کرے کہ ایک دن ہم کو یہاں آنا ہے، جہاں اعمال کے سوا کچھ ساتھ نہ ہوگا، لہٰذا مرنے سے پہلے پہلے یہاں کے لیے جو تیاری کرسکتا ہے اس میں کوتاہی نہ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند