• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 21731

    عنوان:

    آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا عورتیں زیارت قبور کے لیے جاسکتی ہیں ، خصوصا اولیاء اللہ کی قبروں کی زیارت کے لیے؟ جب کہ دل میں صرف روحانی فائدے کی طلب ہو؟ کسی بزرگ کا قول ہے کہ : ? فقیر کی قبر سے بھی وہی فائدہ ہوتاہے جو اس کی زندگی سے ہوتاہے ? ۔ اور عورت روحانی فائدہ اور اطمینان قلب حاصل کرنے کے لئے محض عقیدت کی وجہ سے کسی بزرگ یاولی کی قبر پر جائے تو کیا یہ اس کے لیے جائز ہے ؟جیسے کہ عقیدت کی وجہ سے کسی بزرگ سے اس کی زندگی میں ملنا چاہتے ہیں، ایسے ہی عقیدت کی وجہ سے ان کی قبر پہ جانا تاکہ کچھ نفع حاصل ہوجائز ہے؟ یا نہیں؟کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دنیا مانگنے کے لیے قبروں پہ جانا منع ہے، البتہ دین کے لئے جاسکتے ہیں۔ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21731

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 931=705-5/1431

    جو کچھ مفاسد مُشاہَد ہیں ان کی وجہ سے صورتِ مسئولہ میں بھی اولیاء اللہ کی قبور پر جانا ممنوع ہی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند